Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان والوں نے نعش حیدرآباد لانے سے منع کر دیا

    حفرالباطن----- خاندان والوں نے یہاں انتقال کرجانے والے شیخ احمد پاشاہ کی نعش سعودی عرب سے حیدرآباد دکن لانے سے منع کر دیا جس کے بعد اسے حفر الباطن میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احمد پاشاہ 12سال سے سعودی عرب میں ملازم تھے۔ 8برس قبل ان کے کفیل نے ہروب لگا دیا تھا۔ پچھلے سال ان کے کفیل کا انتقال ہو گیا۔ وہ چھپ کر ملازمتیں کرتے رہے۔ اس دوران اپنے گھر والوں سے بھی رابطہ نہیں رکھا۔ ان کے انتقال پر پولیس نے جب ان کے خاندان والوںسے حیدرآباد رابطہ کیا تو انہوں نے میت حیدرآباد بھیجنے سے منع کر دیاجس کے بعد ہندوستانی سماجی تنظیم کے تعاون سے انہیں یہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

شیئر: