Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کے قابل ستائش انتظامات پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں

  ریاض(جاوید اقبال) سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت حجاج کرام کی میزبانی کے فرائض انتہائی قابل ستائش طور پر ادا کر رہی ہے او راس کیلئے وہ اور حکومت پاکستان ضیوف الرحمان کے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ اتوار کی سہ پہر اردونیوز سے بذریعہ ٹیلی فون بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30لاکھ کے قریب حجاج کی رہائش اور نقل و حمل سے متعلق ان کے انتظامات نیز سلامتی کو یقینی بنانا انتہائی مشکل امور ہیں تاہم مملکت ان سے بخوبی عہدہ برآ ہو رہی ہے۔ پاکستانی حجاج کے بارے میں خان ہشام صدیق نے کہا کہ حکومتی اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ 7ہزار  500عازمین مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں اور یہ کہ انہیں194عمارتوں میں رہائش فراہم کی گئی ہے۔ امسال کل ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کیلئے آ رہے ہیں۔ باقی 71ہزار 500انفرادی انتظامات کے تحت آئیں گے۔ حجاج کی آخری پرواز السعودیہ کی ہو گی جو 29اگست کو پہنچے گی۔ معمرحجاج زیادہ تر خون کے دباؤ اور ذیابیطس کے عوارض کا شکار ہیں تا ہم پاکستانی حج میڈیکل مشن اور سعودی وزارت صحت کے مراکز اپنے فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: