ازبکستان سے دوسری عالمی جنگ کے ہیروز حج پر پہنچ گئے
جدہ..... جمہوریہ ازبکستان سے 75عازمین کا گروپ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ ان میں دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے قدیم فوجی بھی شامل ہیں۔ ازبکستان کی وزارت مذہبی امور کے عہدیدار حیدر سلطان نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قدیم فوجیوں کی عمریں 95سے 105برس کے درمیان ہیں۔ یہ اپنی زندگی میں پہلی بار حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ سلطان نے بتایا کہ قدیم فوجیوں کی صحت اچھی ہے ۔ ان میں سے بعض اپنی بیوی اور بیٹوں کے ہمراہ پہنچے ہیں۔