Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی نئی دراخوست

لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخو است دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاسے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی۔ نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر 12 سوالات اٹھائے۔ نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 

شیئر: