Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف قبائلی عوام کی ریلی

  پشاور... امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پیرکو خیبر ایجنسی میں قبائلی عوام نے ریلی نکالی۔ پشاور طورخم ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ پاک، افغان سرحد پر گیٹ کوہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیاگیا۔ احتجاجی ریلی جمرود سے شروع ہوئی اور طورخم سرحدپر ختم ہوئی۔ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کا کسی قیمت پر دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیاگیا تھا ۔ قبائلی عوام کی بڑی تعداد لنڈی کوتل میں جمع ہوئی، ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے مظاہرین نے طورخم سرحد تک مارچ کیا۔ دریں اثناء بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سیاسی جماعتوں، قبائلی افراد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ چمن ،سبی اور کوہلومیں ریلیاں نکالی گئیں۔

شیئر: