Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سری نگر۔۔۔۔سری نگر سے جموں جانے والے ایئر انڈیا کے ایک طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث سری نگرمیں اترنا پڑا۔اس طیارے میں نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ اور دیوندر رانا کے علاوہ دیگر 180مسافر سوار تھے۔ سری نگر ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طیارہ سری نگر سے جموں کیلئے روانہ ہوا ہی تھا کہ پائلٹ کو تکنیکی خرابی کا علم ہواتو اس نے واپس سری نگر ایئرپورٹ جانےکا اعلان کیا۔ایئرپورٹ حکام نےہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کرلئے اور طیارہ  بحفاظت اترگیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن میرے لئے اچھا نہیں رہا۔

شیئر: