Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک گھنٹہ تعطل کے بعد واٹس ایپ سروس بحال

ریاض: کم وبیش ایک گھنٹہ تعطل کے بعد واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب واٹس ایپ کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ سسٹم میں اچانک خرابی ہوگئی ہے جسے ہمارے ماہرین ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مغربی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ سروس امریکہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں بھی تعطل کا شکار ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ سال رواں کے دوران دوسری مرتبہ واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: