شاہ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی کے زیر اہتمام ’یوم عربی‘ کی سالانہ تقریب
جمعرات 9 جنوری 2025 20:10
مختلف ممالک کے سفراء اور اعلی عہدیدار شریک ہوئے (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے عربی زبان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون سے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ کی زیر نگرانی ’انٹرنیشنل عربک ڈے‘ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عربی زبان کے حوالے سے گزشتہ دو برسوں سے عالمی سطح پر عربی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
عربی دن کے حوالےسے تیسری سالانہ تقریب اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر میں منعقد کی گی جس کا عنوان ’اسلامی ممالک میں عربی زبان‘ رکھا گیا تھا۔ تقریب میں اکیڈمی کی جانب سے اندورن اور بیرون مملکت عربی زبان کے فروغ کےلیے کی جانے والی کوششوں پرروشنی ڈالی گئی۔
افتتاحی سیشن میں مختلف ممالک کے سفارتکار اور اعلی عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر اکیڈمی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ الوشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے اہداف اور سرگرمیوں پرروشنی ڈالی ۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر شرکاء کی جانب سے فروغِ عربی زبان کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔