ڈاک کی غلطی سے سہیلی شادی میں شرکت سے محروم
لندن۔۔۔۔دوست کو شادی کا دعوت نامہ ڈاک سے تقریباً5سال بعد ملا تو وہ حیران رہ گیا۔ دعوت دینے والوں نے شادی میں اس کے نہ آنے پر سمجھ لیا تھا کہ ان کی دوستی کمزور پڑ گئی ہے حالانکہ معاملہ کچھ اور تھا۔ اسے تو علم بھی نہ تھا کہ میری دوست کی شادی ہورہی ہے تاہم دوست نے بھی اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ نہیں کیا۔تاہم 36سالہ دوست اس وقت حیران رہ گئی جب اس نے اپنی سیڑھیوں پر ایک لفافہ دیکھا ، کھولا تو پتہ چلا کہ جولائی 2012ء میں تو اس کے دوست کی شادی بھی ہوگئی۔بعد میں سہیلی نے دوست کو فون کرکے سارا ماجرا بتایا۔