Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’میری ماں کا سہاگ اجاڑنے والا آج خود اجڑ گیا‘‘

روہتک۔۔۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں زیادتی کیس کے مقدمے میں ڈیرہ سچا سودا سربراہ کو 20سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سادھوی کے خط کو اخبار میں شائع کرنے والے صحافی رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشل چھترپتی نے کہا کہ گرمیت سماج کا دشمن ہے۔ خود میرے والد نے اس کے کالے کارناموں کے بارے میں بتایا تھا لیکن لوگوں نے اُس وقت یقین نہیں کیا تھا مگر آج سچ سب کے سامنے آچکا ہے۔ انشل نے کہا کہ گرمیت تقریباً15سال قبل میری ماں کے سہاگ کو اجاڑا تھا مگر آج وہ خود اجڑ گیا۔ میں نے والد کے قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے طویل لڑائی لڑی ہے۔ زیادتی کے مجرم گرمیت کو سزاسنانے والے جج کو سلام کرتا ہوںواضح رہے کہ سی بی آئی عدالت میں زیادتی کے معاملات کے علاوہ صحافی رام چندر چھترپتی کو قتل کرنے کا بھی مقدمہ قائم ہے۔

شیئر: