Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایام حج موسم معتدل رہیگا

منیٰ.... ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ عید الاضحیٰ اور حج ایام کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی آب و ہوا رات کے وقت معتدل اور دن کے وقت گرم ہوگی۔ مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 3سے 4ڈگری کم ہو گا۔ گزشتہ دنوں کی طرح شدید تپش والا ماحول نہیں ہو گا۔ رطوبت 25سے 60فیصد ہوگی۔ حجاج دن کے وقت دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں اور لو سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔ مشاعر مقدسہ میں دوپہر کے وقت انتہائی درجہ حرارت 40سے 42اور کم از کم 28سے 30سینٹی گریڈ ہو گا۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں خصوصاً طائف کا مطلع ابرآلود رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاض اور قصیم میں انتہائی درجہ حرارت 38سے 43 ، مشرقی ریجن میں38سے 45، شمالی حدود، الجوف اور مدینہ منورہ میں 38سے 44 جبکہ تبوک میں 36سے 40سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

شیئر: