Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بلیڈ رنر 2049“6اکتوبر کو ریلیزہوگی

 
34سال بعد فلم کا سیکوئل تیار، کئی تبدیلی کی گئی ہیں
3 دہائیوں قبل 1982 میں ریلیز کی گئی ہالی وڈفلم بلیڈ رنر کے سیکوئل بلیڈ رنر 2049 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔34سال بعد بننے والے سیکوئل کی ہدایات ڈینس ویلونیوئے نے دی ہیںجبکہ اسے اینڈریو آر کوسوو، بریڈرک جوہنسن، بڈ یارکن اور کیتھیا یارکن نے پروڈیوس کیا ہے۔یہ فلم رواں برس 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی ۔ریان گوسلنگ اور ہارسن فورڈ کی مرکزی کاسٹ والی بریڈ رنر 2049 کی کہانی ہمپٹن فرینچر نے لکھی ہے۔فلم کی کاسٹ میں انا ڈی آرمس، جیرڈ لیٹو اور لینی جیمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کئی برس کے بعدفلم کا سیکوئل بنانے سے متعلق فلم ٹیم کا کہنا ہے کہ بلیڈ رنر 2049 میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جب کہ سیکوئل میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلی فلم کی طرح سیکوئل بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔تیس سیکنڈ دورانئے کے ٹریلر میں فلم کے مرکزی کرداروں کو کسی مسائل کی گتھی سلجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مختصر ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔
 
 
 
 
 

شیئر: