Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منصور المساعد کمپنی میں یوم پاکستان

جدہ ..... منصور المساعد ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی کے عملے نے اپنے جدہ آفس میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی ایک پُر وقار تقریب منعقد کی۔ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر الطاف الرحمن نے آفس کو پاکستانی پرچم سے سجایا اور شرکاءمیں پاکستانی بیجز اور چھوٹے سبز ہلالی پرچم تقسیم کئے۔تقریب کا آغاز قرانِ مجید کی تلاوت سے ہوا۔ سروس منیجر شفیق اکرم نے تمام عملے کےساتھ تقریب میں شرکت کی۔انھوں نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے عملے کوآزادی کی مبارکباد دی۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے لئے ایک نعمت ہے، ہمیں اس نعمت کی خلوصِ دل سے قدر کرنی چاہیے ۔تقریب کے اختتام پر عالم اسلام، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی، یکجہتی اور سالمیت کی خصوصی دعائیں کی اور آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

شیئر: