Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر انڈونیشی حجن شاہ سلمان کی مہمان

جدہ ......خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 104سالہ انڈونیشی حجن مریم مرغانی اور انکے شرکائے سفر کو اپنی ضیافت میں فریضہ حج ادا کرانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ مریم مرغانی کی صحت انتہائی توجہ اور غیر معمولی نگہداشت کی متقاضی ہے۔ مریم محمد نے اس شاہی عنایت پر خادم حرمین شریفین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو بہترین اجر سے نوازے۔ انہوں نے جو میرا اعزاز کیا ہے ناقابل فراموش ہے۔
 

شیئر: