ڈاکٹر کفیل کے گھر پولیس کا چھاپہ
گورکھپور۔۔۔۔میڈیکل کالج معاملہ میں ملزم بنائے گئے ڈاکٹر کفیل خان کی تلاش میں دیر رات ایس ٹی ایف اور پولیس کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران وہ گھر پر نہیں تھے۔ ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ اگر جانچ میں ڈاکٹر کفیل نے تعاون نہیں نہیں دیا تو ہمیں مجبوراً انہیں گرفتار کرنا پڑیگا۔واضح ہوکہ سی او کینٹ کی قیادت میں 3ٹیموں نے ڈاکٹرکفیل خان کے ترکمان پوراور راج گھاٹ واقع رہائش گاہ پرچھاپہ مارا۔یہاں پولیس کی ملاقات ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ سے ہوئی پولیس نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں اور وہ واقعہ کے بعد سے مفرور ہیں۔ گورکھپور کے ایس ایس پی آر کے پانڈے نے کہا کہ ہمارا مقصد گرفتار کرنا نہیں بلکہ رپورٹ تیار کرنے میں تعاون حاصل کرنا ہے اگر وہ ایسا نہیں کرینگے تو مجبوراً انہیں گرفتار کرنا ہی پڑیگا۔