Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خارجہ پالیسی لاوارث تھی،خورشید شاہ

اسلام آباد.... اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ صرف الزام لگاتا ہے لیکن ثبوت کوئی نہیں دیتا۔ ایسے الزامات کیخلاف اب ڈٹ جانا چاہیئے۔ سفارتکاری کے ذریعے یہ جنگ جیتنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کی بحث وزیر خارجہ خواجہ آصف کو شروع کرنی چاہیے تھی۔ 4سال میں جو ناکامی ہوئی اسے ماننا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈرنے سوال اٹھایا کہ نواز شریف4 سال وزیر خارجہ رہے، انہوں نے کیا کیا؟ ۔ن لیگ میں بہت قابل لوگ موجود ہیں لیکن آپ کو وزیر خارجہ ہی نہیں ملا، یہ نوازشریف کا منفی پوائنٹ ہے۔ حکومت کی خارجہ پالیسی لاوارث تھی۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر الزام نہیں لگا رہے ، یہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا وقت نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہم اپنی پالیسیوں سے اسٹریٹیجک افادیت کھو چکے ہیں۔ ہمسایوں سے بھی تعلقات ٹھیک نہیں۔ جذبات کے بجائے ٹھنڈے ذہن کے ساتھ معاملات کو دیکھنا چاہئے۔ یہ سوچنا ہوگا کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیاں کیوں دی جارہی ہے، کسی صورت حقائق کو نہیں چھپانا نہیں چاہیئے، حقائق چھپانے کے باعث حالات اس نہج پر پہنچے ہیں۔ 

 

شیئر: