Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

79مرتبہ پکڑے جانے والے پر گاڑی چلانے پر پابندی

لندن۔۔۔۔ایک ڈرائیور کو جسے منشیات کا استعمال کرکے گاڑی چلانے کے الزام میں 79مرتبہ پکڑا گیا تھا اب اس پر گاڑی چلانے کیلئے3سالہ پابندی لگا دی گئی ہے تاہم اسے جیل کی سزا نہیں دی گئی۔34سالہ شخص نے اپنی جیگوار موٹر وے پر دوسری گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔اس نے عدالت میں تسلیم کیا کہ وہ گاڑی چلانے کیلئے فٹ نہیں تھا اور اس نے منشیات کا استعمال کیا ہوا تھا۔اسے 12مہینے کی کمیونٹی سروس کی بھی سزا دی گئی جبکہ حکم دیا گیا کہ وہ 180گھنٹے بغیر کسی تنخواہ کے کام کریگا۔85پونڈ کے عدالتی اخراجات برداشت کریگا جبکہ اتنی ہی رقم متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور کو ادا کریگا۔

شیئر: