لاہور... سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اب کسی سازشی مہرے کی سیاست نہیں چلے گی۔ بدھ کو این اے 120 میں موہنی روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کو بتاد یں کہ نواز شریف دلوں میں بستے ہیں۔ 17ستمبر کو لاہور والے مداریوں اور سازش کرنے والوں کو بھگا دیں گے۔ شیر پھر دھاڑے گا۔ انہوںکہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا تھا۔بجلی آ رہی تھی ۔ دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے تھے لیکن سازشیں کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا۔انہوں نے کہا قوم جانتی ہے کہ سازشیں کون کررہا ہے۔گالیاں کس نے دیں اور پہاڑوں پر کون چڑھا۔میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں کو سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت 4 سال سے قوم کی خدمت کررہی تھی تو دوسری طرف مخالفین ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی سازش میں مصروف تھے۔