Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج قوانین کیخلاف ورزی پر 17شہریوں اور غیر ملکیوں پرقید و جرمانے

 منیٰ.... محکمہ پاسپورٹ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 17شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے قید اور جرمانوں کی سزا کے علاوہ ان کے ناموں کی تشہیر بھی کی ہے۔ حج قوانین کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کو قید کی مدت پوری کرنے کے بعد مملکت سے بیدخل کیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حج قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ غیر قانونی طور پر عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر نایف محمد الحربی کو 15دن قید ، 50ہزار ریال جرمانہ اور تشہیر کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی طرح نایف العتیبی کو 15دن قید اور 50ہزار جرمانہ، صقر العتیبی کو 60دن قید اور سوا لاکھ ریال جرمانہ، عبدالرحمن الجہنی کو 15دن قید ، 20ہزار ریال جرمانہ،میاں محمد احمد کو 15 دن قید،10ہزارریال جرمانہ اور مملکت سے بیدخلی کی سزاسنائی گئی ہے۔ اسی طرح عبدالمجید سلمان کو15دن قید اور 10ہزارریال جرمانہ، ہلال القرشی کو 60دن قید ، ڈھائی لاکھ ریال جرمانہ، خادم حسین کو 15دن قید ، 10ہزار ریال جرمانہ اور بیدخلی، عبداللہ السویدہ کو 15 دن قید اور20ہزار ریال جرمانہ، ناصر محمود الفتحی کو 15دن قید ،20ہزار جرمانہ ، مملکت سے بیدخلی اور املاک ضبط کرنے کی سزا، ولید محمود محمد کو 15دن قید،40ہزار جرمانہ اور مملکت سے بیدخلی کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ سلطان العتیبی، مفلح العتیبی، علی سالم، یحییٰ محمد اور محمود سعود الدوسری کو مختلف عرصے کی قید ، جرمانے اور املاک ضبط کرنے کے علاوہ غیر ملکیوں کو مملکت سے بیدخلی کی سزا سنائی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ حج قوانین کی خلاف ورزی یا غیرقانونی طور پر عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا قابل سزا جرم ہے۔ ایسا کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

شیئر: