Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

711 ملین ای میل اکاؤنٹ لیک

آن لائنر اسپام بوٹ کی جانب سے 711 ملین ای ملی اکاؤنٹ بمع پاسورڈ لیک کر دیے گئے ہیں جنہیں بینکنگ مالوئیر پھیلانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔متاثرہ ای میل اکاؤنٹس دنیا بھر کے یوزرز کے ہیں اور انہیں نیدرلینڈ کے ایک ویب سرور پر شائع بھی کر دیا گیا ہے۔ آن لائنر اسپام بوٹ یورسنف نامی بینکنگ ٹارجن کو پھیلا کر حساس ڈیٹا ، کریڈٹ کارڈ اور بینکنگ سے متعلقہ تفصیلات حاصل کر لیتا ہے۔ سیکیورٹی کمپنیوں نے ہدایت کی ہے کہ ای میل اکاؤنٹ رکھنے والے تمام صارفینhaveibeenpwned.comپر چیک کریں کہ کہیں ان کا اکاؤنٹ بھی لیک شدہ اکاؤنٹ میں شامل تو نہیں اور اگر ایسا ہو تو فوراً پاسورڈ تبدیل کریں۔
 

شیئر: