Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایمز ہیک نہیں ہوئے، طلعت حافظ

دمام ...سعودی بینکوں کے ترجمان طلعت حافظ نے واضح کیا ہے کہ سعودی اے ٹی ایمز میں ہیکنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ پیر کو صبح کے وقت مملکت کے تمام علاقوں میں اے ٹی ایمز اور سپر مارکیٹوں میں اے ٹی ایم کی سہولت معطل ہوگئی تھی۔ اسکا سلسلہ زیادہ دیر تک نہیں رہا تاہم اس صورتحال نے مملکت بھر کے صارفین کے حلقوں میں خدشات کی لہر دوڑا دی تھی۔بعض صارفین نے اس کے پیش نظر یہ افواہیں پھیلا دی تھیں کہ اے ٹی ایم سسٹم ہیک کرلیا گیاہے۔طلعت حافظ نے الحیاة اخبار کو بتایا کہ مملکت میں کہیں بھی کسی بھی اے ٹی ایم کی ہیکنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے پیر کی صبح سسٹم مفلوج ہونے کے سبب سے متعلق سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حفاظتی تدبیر کے طور پر تجربہ کیا گیاتھا کامیاب رہا۔ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب اے ٹی ایم اور سپر مارکیٹوںمیں رش نہیں ہوتا۔

شیئر: