جدہ ..... عکاظ اخبار کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ اخبار نے کہا ہے کہ ہیک کرنے کی ناکام کوشش ہفتہ کو فجر کے وقت ہوئی تھی۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے متنازعہ بیانات کی کوریج اور قطر کے ایران کے ساتھ مشکوک تعلقات کو آشکارہ کرنے کے بعد عکاظ اخبار کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیک کرنے والے کون تھے۔ ہیکنگ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اخبار کے ایڈیٹر انچیف کو بیرون ملک سے متعدد کالیں موصول ہوئیں جن میں نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ انتہائی غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی۔