بی آر ڈی میڈیکل اسپتال میں24گھنٹے میں مزید 13بچے ہلاک
گورکھپور۔۔۔۔۔۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل اسپتال کو شاید کسی کی نظر لگ گئی جہاں پچھلے 24گھنٹوں میں مزید 13معصوموں کی موت ہوگئی ۔ابتک 96گھنٹوں میں 76 بچے موت کی آغوش میں جاچکے ہیں۔ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 29اگست کی رات 12بجے سے30اگست کی رات 12بجے تک 24گھنٹے میں 13بچوں کی موت ہوئی ۔ ان میں آئی سی یو میں 8اورپی آئی سی یو میں دیگر بیماریوں میں مبتلا 5بچوں کی موت واقع ہوئی۔ واضح ہوکہ این آئی سی یو میں 114اور پی آئی سی یو میں 240مریض زیر علاج ہیں جبکہ اگست میں ابتک 399بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں