گورنر مکہ نے بڑے شیطان کو رمی کی اور طواف کیا
منی: گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور ان کے نائب شہزادہ عبد اللہ بن بندر بن عبد العزیز نے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں اور بیت اللہ کے گرد طواف کیا۔ گورنر مکہ اور ان کے نائب نے حجاج کرام کی منی سے عرفات اور عرفات سے مزدلفہ اور بعد ازاں منی واپس کی نگرانی کی اور جمعہ کو رات کو ہی کنکریاں رمی کیں۔