اسکائپ لائٹ کانیا ایس ایم ایس فیچر
اسکائپ لائٹ کی جانب سے’ ’ایس ایم ایس انسائٹس“ کے فیچر کا آغاز کر دیا گیا ہے جو ان باکس کو بہتر طریقے سے ترتیب دے گا۔ یہ فنانس ، آن لائن آرڈرز ، پروموشنل ، شاپنگ ، سفر اور یاد دہانی وغیرہ کے پیغامات کوچھانٹ کر مختلف زمروں میں تقسیم کر ے گا جس سے صارفین پیغامات کی بھرمار میں سے مخصوص پیغام کو ڈھونڈنے کی کوفت سے بچ جائیں گے۔ صارفین کی پرائیویسی کا مکمل خیال رکھتے ہوئے یہ فیچر صرف صارف کے موبائل کی حد تک محدود ہو گا اور کمپنی کا اس میں کسی قسم کا عمل دخل نہیں ہو گا۔ اسمارٹ فون میں اسکائپ لائٹ انسٹال کرنے کے بعد اس فیچر کو استعمال کیا جا سکے گا۔