Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی خان' شیف' بن گئے

 مشہور اداکار سیف علی خان عرف چھوٹے نواب' شیف' بن گئے۔ وہ نئی بالی وڈ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے کے لئے ' شیف' یعنی ایک پیشہ ور باورچی بنے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فلم 'شیف' کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آیاہے جسمیں سیف کھانا پکاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔سیف کی فلم 'شیف' ہالی وڈ میں 2014 میں بننے والی مشہور اداکار جان فیورو کی فلم کا ری میک ہے۔ یہ فلم ایک ایسے باورچی کی کہانی ہے جو کھانے بناکر فروخت کرنے میں اپنا کرئیر بنانے کیلئے اپنے فیملی ٹائم کی قربانی دیتاہے ۔وہ اپنے خوابوں کو اپنا مقصد حیات بنالیتاہے ۔اپنے کرئیر اور فیملی ٹائم کو ایک ساتھ رکھنے کیلئے وہ اپنا ایک ذاتی ٹرک ترتیب دیتاہے ۔ وہ ٹرک ہی اسکا گھر بن جاتاہے اور وہیں وہ اپنا شیف کا پیشہ جاری رکھتاہے۔مذکورہ فلم 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائےگی۔
 
 
 
 

شیئر: