Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مخلوق کو قریب سے دیکھا، برطانوی محقق

لندن .... خلائی مخلوق کے بارے میں ایک ماہر کا کہناہے کہ یقینا اس کا وجود ہے۔ انہوں نے اپنا ایک تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسے کافی دیر تک اپنے قریب بھی دیکھا ہے۔ خلائی مخلوق کی موجودگی پر تحقیق کرنے والے برطانوی فلپ مینٹل نے کہا کہ انہوں نے کرہ ارض پر خلائی مخلوق کے ہزاروں دوروں کے بارے میں تحقیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض باتیں تو بہت پراسرار دیکھیں۔ ایک مرتبہ تو خلائی مخلوق کی اڑن طشتری ویسٹ یارکشائر میں ایک گھر کے قریب اتری جبکہ ہنگری میں ایک انڈے کی شکل کی چیز ایک خاتون کے کچن کے آس پاس گھومتی رہی۔ فلپ آئندہ ماہ خلائی مخلوق کے بارے میں ہونے والے ایک کنونشن سے خطاب میں مزید انکشافات کرینگے۔ انکاکہناہے کہ رائل ایئرفورس کے ونگ کمانڈر نے بھی ہمپشائر کے قریب ایسی مخلوق دیکھی تھی جس سے وہ حیرت زدہ رہ گئے تھے۔ انکا کہناتھا کہ یہ نامعلوم اڑن طشتری سپر سانک رفتار سے ا ڑ رہی تھی جو کسی طیارے کے بس کی بات نہیں۔ یہ اڑن طشتری اس وقت 3ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہی تھی اور کچھ دیر بعد ہی وہ 60ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ چکی تھی۔ چند منٹوں میں کسی طیارے کا اتنی بلندی تک پہنچنا آسان نہیں۔

شیئر: