Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں عید منائی

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی میں پاک، افغان سرحد پروادی راجگل کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل  باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے۔ ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے ہیں۔ ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لئے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے ۔ہم سب مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔

 

شیئر: