بخارسٹ ....... مٹاپے کا شکار شیرخوار کے دل میں تبدیلی کے آثار اسکی پہلی سالگرہ سے پہلے ہی نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ رومانیہ کے ایک اسپتال کی ٹیم نے تجزیے کے بعد بتایا کہ ایسے موٹے بچوں کے دل کو نقصان پہنچنا شروع ہوتا ہے اور یہ سب کچھ اسکے دوسرے سال میں پہنچنے سے پہلے ہوچکا ہوتا ہے۔ ٹیم نے 455موٹے بچوں کے دلوں کا اسکین کیا۔ ادھر امریکہ اور برطانیہ میں مٹاپے کا شکار بچوں کےلئے صورتحال اور بھی تباہ کن ہے۔ اب ماہرین کا کہناہے کہ رومانیہ کی اس تحقیق نے صحت کے ماہرین کو مزید تحقیق پر اکسایا ہے۔