Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی باشندے سوشل میڈیا کے جنونی

واشنگٹن۔۔۔۔یورپی ممالک میں لوگ سوشل میڈیا کے اتنے جنونی ہوگئے ہیں کہ وہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے فیس بک اور ٹویٹر کھولتے ہیں۔2000سے زیادہ لوگوں سے سوالات کرکے یہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سورج کی روشنی کھڑکیوں سے کمرے میں پہنچتی ہے تو ہماری آنکھ کھلتی ہے اور سب سے پہلے ہم فیس بک اور ٹویٹر کو سرف کرتے ہیں۔23فیصد نے کہا کہ ہمیں اس سے انتہائی مسرت ہوتی ہے اور پھرہم اپنے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔17فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ناشتے کو ضروری سمجھتے ہیں ۔زیادہ تر خواتین صبح اٹھتے ہی سوشل میڈیا پر جاتی ہیں۔

شیئر: