Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساج سینٹر میں غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث 6 افراد گرفتار

’مساج سینٹر کے مالک کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ مساج سینٹر میں کام کرنے والے 6 افراد کو غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مساج سینٹر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مساج سینٹر کے مالک کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا ہے جبکہ گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے‘۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی یا اخلاق کے منافی اعمال کے مرتکب کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔

شیئر: