Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میٹرو سروس 5ستمبر سے شروع ہوگی

    لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو ابھی5ما ہ ہوئے ہیں لیکن ہر طرف امیدیں جھلک رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سی آئی آئی کی نیشنل کونسلنگ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے ملک بھر سے آئے وفود سے بات کی اور ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری دوستانہ ماحول میں بنانے کی جانب اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی صنعتی پالیسی بنائی ہے۔ اس میں بیسٹ پریکٹس کو شامل کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو روزگار تخلیق سے جوڑا ہے۔ آن لائن سنگل ونڈو پلیٹ فارم بنوایا جارہا ہے، جس کی نگرانی سی ایم آفس سے کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے ایئرکنیکٹیوٹی بڑھانے کیلئے ریاست کی نئی ایوی ایشن پالیسی بنائی ہے۔5 ستمبر سے میٹرو شروع ہونے کی اطلاع بھی دی۔ لکھنؤ میٹرو مسافروں کی سہولت کیلئے انہیں اسمارٹ بنانے کا کام بھی کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ کارڈ سے سفر کرنے والوں کو جہاں فری وائی فائی کی سہولت ملے گی وہیں10 فیصد مزید سفر بیلنس بھی دیا جائے گا۔

شیئر: