Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار اداروں میں سعودائزیشن

ریاض ..... وزارت محنت و سماجی بہبود مملکت میں سعودائزیشن کا دائر بڑھانے کےلئے متعدد شعبوں میں غیر ملکیوں کےلئے ملازمتوں کو محدود کر رہی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ سعودائزیشن کی جانب مزید پیشرفت کی جارہی ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آسکیں ۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رینٹ اے کار سروس کے اداروں کی بھی سعودائزیشن کی جائےگی جبکہ ایسی کمپنیاں جہاں کارکنوں کو لانے لے جانے کےلئے بڑی بسیں استعمال ہوتی ہیں، انکے ڈرائیور بھی سعودی ہونگے ۔ 

شیئر: