ہندوتہوار میں شرکت کرنیوالے مسلمانوں کے خلاف غم و غصہ
اورنگ آباد۔۔۔۔اورنگ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر کے چند مسلم نوجوانوں نے ہندوؤں کے تہوار میں شرکت کی اور ہندوؤں کی رسومات میں حصہ لیا۔اس کاوڈیو وائرل ہوتے ہی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔آرتی اتارنے والوں میں مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم) کا ضلعی یوتھ صدر پٹیل بھی شامل تھا۔ اس خبر نے مجلس کے حامیوں کو مایوس کیا۔ ممبئی کے ایم ایل اے امتیاز جلیل نے بتایا کہ آرتی کرنے والوں میں ایم آئی ایم کا تو صرف ایک ہی لیڈر تھا باقی دیگر سیکولر پارٹیوں کے مسلم رہنما و کارکن شامل تھے ۔ تفصیلات کے مطابق بعض انگریزی، ہندی اور مراٹھی اخبارات نے اس حرکت کو قومی یکجہتی سے تعبیر کیا ۔