میڈیا کی ڈارلنگ ہیں لالو پرساد،نتیش کمارکا طنزیہ جواب
پٹنہ۔۔۔۔۔جے ڈی یوکو کابینہ میں شامل نہ کرنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ جے ڈی یو کی شمولیت پر کوئی اتفاق نہیں ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کابینہ کی توسیع کا اندازہ لگانے میں ناکام ہوگئی ۔ تو ٹھیکرا کہیں اور پھوڑ رہی ہے۔ نتیش نے کہا کہ جے ڈی یو کے کابینہ میں شامل ہونے کی جب کوئی بات ہی نہیں ہوئی تو پھر اس پر بحث کیوں جاری ہے۔ انہوں نے میڈیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چینل نے خود ہی اس خبر کو چلایا ، ہم سے کسی نے پوچھا تک نہیں ۔ دراصل میڈیا کے غلط اندازے کا خمیازہ بی جے پی ، جے ڈی یو تعلقات کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی کے حوالے سے دونوں پارٹیاں متحد ہیں۔ کابینہ میں شامل نہ کرنے کی خبر پر آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے مسلسل حملوں پر پلٹ وارکرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ وہ تو میڈیا کی ڈارلنگ ہیں جو بھی کہتے ہیں وہ نشر ہوتا ہے اوراس میں ڈارلنگ کو موقع مل جاتا ہے۔