کراچی...پولیس اور حساس اداروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے کے سرغنہ عبدالکریم سروش صدیقی کے 3 مزید ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ تینوں نوجوان جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ذرائع کے مطابق فرار ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے ملزم عبدالکریم کے گھر کی بھی تلاشی لی۔12 سے زائدلیپ ٹاپ اور متعدد یو ایس بیزبر آمد کر لیں۔ لیپ ٹاپ اور یو ایس بیز میں موجود اہم مواد کو ڈی کوڈ کرنے کے لئے آئی ٹی ماہرین کی خدمات کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق یوایس بیز گھر کے مختلف مقامات پر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ حساس اداروں نے گھر کو سیل کردیا ۔