Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’تمہاری سلو‘‘ کا پوسٹر ریلیز

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم’’تمہاری سلو‘‘کا پوسٹر جاری کردیاگیا ہے۔ اس موشن پوسٹر میں ودیا کا چہرہ چھپا ہواہے ،ایک خاتون لال ساڑھی پہنے مختلف گفٹ باکس اور سبزیوں کا تھیلا پکڑے کھڑی ہےجبکہ پوسٹر پر عبارت درج ہے جس میں لکھاہے’’ ہر کونٹیسٹ میں ونر ہے، تمہاری سلو‘‘۔ نئی بالی وڈ فلم’’ تمہاری سلو‘‘میں ودیا بالن مرکزی کردار کررہی ہیں۔ ودیا کی نئی کامیڈی فلم میں وہ ایک ریڈیو میزبان بنی ہیں جبکہ مانو کول ودیا کے شوہر کے کردار میں نظرآئیں گے۔ ودیا کے ساتھ اداکارمانوکول سمیت نیہا دھوپیا، ابھیشک شرما اور دیگر شامل ہیں۔ یہ فلم دسمبر میں سینما گھر کی زینت بنےگی۔
 

شیئر: