Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساﺅتھ ایشیا،مکاتب کی کارکردگی کو بہتر بنائے، سردار یوسف

مطلوبہ سہولتیں فراہم نہ کرنے والے مکاتب کےخلاف کارروائی کی جائے
مکہ مکرمہ (جاوید راہو) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ موسسہ ساﺅتھ ایشیا مکاتب کی کارکردگی کو بہتر بنائے۔ حجاج کو مطلوبہ سہولتیں فراہم نہ کرنےوالے مکاتب کےخلاف کارروائی کی جائے۔ مشاعر مقدسہ میں ٹرانسپورٹ، خوراک اور پانی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات موسسہ رافع بدر کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے انتظامات پر انتہائی خوش ہیں۔ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی بڑی تعداد مطمئن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے ناقص کارکردگی پر بعض مکاتب کےخلاف دفتر امورِ حجاج پاکستان کی طرف سے موسسہ ساﺅتھ ایشیا کو باضابطہ شکایت بھیجی ہے۔ واضح رہے کہ سردار محمد یوسف آج سعودی وزیر حج وعمرہ سے بھی ملاقات کرینگے۔

شیئر: