آنجہانی اوم پوری کی زندگی پر فلم
بالی وڈ فلموں کے معروف اداکاراوم پوری کی حقیقی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اوم پوری کی بایوپک فلم بنائی جائے گی جس میں معروف اداکار اوم پوری کی فنی و حقیقی زندگی کو پیش کیاجائےگا۔ اوم پوری کی اہلیہ نندیتا کی 2009 میں تحریر کردہ کتاب' ان لائیکلی ہیرو: دی اسٹوری آف اوم پوری' پر فلم بنائی جائےگی۔ذرائع کے مطابق نندیتا نے اپنی اس کتاب کو فلم کی شکل دینے کا فیصلہ کیاہے تاہم اس فلم میں اوم پوری کا مرکزی کردار کون اداکرےگا، اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔بالی وڈ کے معروف اداکار رواں برس کے آغاز میں دل کے دورے کے سبب چل بسے تھے۔