Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کی طرف سے بزنس ایپ شروع

واٹس ایپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ چھوٹی کمپنیوں اور مختلف کاروباری فرمز کے لئے نئی بزنس ایپ بنانے جا رہا ہے جس کے ذریعے مختلف کاروباری کمپنیاں اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں گی۔ واٹس ایپ کے ایک بلین سے زائد صارفین ہیں اور اس ایپ کو پہلے سے ہی غیر رسمی طور پر مختلف کاروباری کمپنیوں کی جانب سے اپنے صارفین سے رابطے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم واٹس ایپ اب باقاعدہ بزنس ایپ کے ذریعے صارفین اور کمپنیوں کو باہم رابطے کا باقاعدہ پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جہاں مختلف کمپنیاں جیسے ایرلائنز ، ای کامرس سائٹ اور بینک وغیرہ اپنے صارفین کو مختلف معاملات سے متعلق اپ ڈیٹ ، نوٹیفیکیشن اور ڈلیوری کنفرمیشن وغیرہ دے سکیں گے۔ واٹس ایپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر میٹ ایڈما کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود افراد کے لئے رابطے کو آسان کردیا ہے اور اب ہم اپنے صارفین کے لئے یہ آسانی پیدا کررہے ہیں کہ وہ زیادہ بہتر اور آسان طریقے سے کمپنیوں سے رابطے میں رہ سکیں۔ واضح رہے کہ وہ واٹس ایپ نے حال ہی میں بزنس اکاؤنٹس پر ویریفائڈ ٹک کے فیچر کا آغاز بھی کیا تھا۔
 

شیئر: