Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا مرکزی ملازمین کو کم از کم 21ہزار روپے تنخواہ پر غور

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی ملازمین کیلئے جلد مودی حکومت بڑی سوغات کا اعلان کرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ مرکزی ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ 18ہزار کے بجائے 21ہزار طے کرنے پر غور کررہی ہے۔اس سے پہلے مرکزی حکومت نے 7ویں پے کمیشن کی سفارشات پر مہر لگاتے ہوئے کم از کم تنخواہ 18ہزار کئے جانے کی تجویز منظور کی تھی ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مرکزی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18ہزار سے بڑھا نے کا وعدہ کیا ہے۔ واضح ہوکہ وزارت خزانہ نے ساتویں پے کمیشن کو نافذ کرتے ہوئے مرکزی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18ہزار روپے ماہانہ جبکہ اعلیٰ ترین سطح پرتنخواہ 2.5لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: