دبئی۔۔۔۔۔ایک خوش مزاج پائلٹ نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں جس میں نظر آرہا تھاکہ وہ فضا میں پرواز کرتے ہوئے طیارے سے آدھا باہر نکلا ہوا ہے کسی تصویر میں نظر آیا کہ وہ اپنے کیبن کی کھڑکی سے ہاتھ ہلا رہا ہے اور دوسری تصویروں بھی اسی قسم کی تھیں۔اسے اپ لوڈ کرتے ہی سوشل میڈیا پر بحث شرو ع ہوگئی کہ کیا یہ اصل تصویریں ہیں؟ تصویریں دیکھ کر آپ کا کیا خیال ہے؟۔امریکی پائلٹ نے یہ تصویریں ڈالتے ہوئے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اب تو دبئی میرا دوسرا گھر ہے۔تصویروں کا بغور جائزہ لینے کے بعد عقابی نظریں رکھنے والے صارفین نے فوراً ہی ان تمام تصاویرکو جعلی قراردیدیا جبکہ کچھ لوگ اسے اصل سمجھ بیٹھے۔ ایک نے لکھا کہ آپ کو آخر اتنا خطرناک کام کرنے کی کیا پڑی تھی؟۔ اگر آپ گرجاتے تو مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑجاتیں۔ایک ردعمل یہ تھا کہ ارے تم ڈرتے نہیں ہو؟۔اس قسم کے تمام ردعمل کے بعد آخر کار پائلٹ نے ایک اور ٹویٹ کیااور کہا کہ واقعی یہ تمام تصویریں جعلی ہیں اور فوٹوشاپ کا کمال ہے۔