Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھاندلی پر معلمین کیخلاف کارروائی

مکہ مکرمہ.....سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج معاہدوں میں دھاندلی کے الزامات پر الجزائری حجاج کے خدمت گار ادارے سمیت متعدد معلمین کو تادیبی کونسل کے حوالے کردیا۔ انکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ان پر مقدمہ چلایا جائیگا۔ وزارت حج و عمرہ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے انتباہ دیا کہ حجاج کے ساتھ حج خدمات کے معاہدوںمیں دھاندلی کرنے والے معلمین کے اداروں کو انتہائی سزائیں دی جائیں گی۔ جرمانے ہونگے۔ معلمین کے پیشے سے خارج کردیا جائیگا۔ وزارت حج و عمرہ کے ماتحت تادیبی کونسل وزارت داخلہ ، محکمہ تحقیقات و استغاثہ اور پبلک پراسیکیوشن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ یہ معلمین کے قانون میں مذکور پیشہ معلمی کے ضوابط کی خلاف ورزی پر معلمین کے خلاف تادیبی مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔

شیئر: