جاپان میں اسلام کیوں پھیلا؟
ٹوکیو .... کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز سینٹر نے ٹوکیو یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز سینٹر کے تعاون سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ عنوان تھا ”20ویں صدی کے آغاز میں جاپان میں اسلام کی اشاعت کا راز“ ۔سیمینار میں سعودی عرب اور جاپان کے متعدد اسکالرز شریک ہوئے۔ فیصل سینٹر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سعود السرحان نے عبدالرشید ابراہیم نامی سیاح کی شخصیت پر ورکنگ پیپر پیش کیا۔ موصوف حجاز میں 20برس تک اقامت پذیر رہے تھے۔ یہاں سے وہ جاپان، منگولیا، چین او ر کوریا کے سفر پر روانہ ہوئے تھے ۔ انہوں نے وہاں کے شہزادوں، وزراءاور عمائدین سے ملاقاتیں کی تھیں۔