Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مذہبی امور کے اعزاز میں ظہرانہ

پاکستانی حاجیوں کو بہترین سہولت مہیا کیں، سردار یوسف
طائف (ابو علی بڈانی) پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حجاج کرام کی بہترین خدمت کا موقع عطا کرکے ایک بار پھر ہمیں سرخروکیا۔ ہماری وزارت نے پاکستانی حاجیوں کو بہترین سہولت مہیا کیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی عہدیدار سید شاہ حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انکا کہناتھا کہ ہماری آرزو ہے کہ حجاج کو ہم سے کوئی شکایت نہ ہوئی ہو۔ انہوں نے ڈائریکٹر حج اور ڈی جی حج سید امتیاز کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری نذیر آرائیں، چاند مغل، ملک خرم حفیظ، عاصم شاہ اور ڈاکٹر نعمانی بھی شامل تھے۔

شیئر: