نامور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی شادی کے بارے میں ان کے گھر والوں کو ہی نہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی جاننے کا اشتیاق ہے کہ وہ کب اور کس کے ساتھ شادی کریں گی ۔اس حوالے سے پہلی بار پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرینکا کی شادی کے بارے میں بہت فکرمند رہتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ جلد سے جلد اپنی زندگی میں سیٹل ہوجائے لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے کریئر میں بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ اب اسے شادی کرنے کے لئے کسی کمپرومائز کی ضرورت نہیں اور آج کل کے دور میں عمر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، پرینکا بہت سمجھدار لڑکی ہے ۔اسے میری یا کسی اور کی نصیحت کی کوئی ضرورت نہیں ۔وہ اپنے فیصلے خود کرسکتی ہے اور جب وہ چاہے گی، اس وقت شادی کرلے گی۔واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا ان دنوں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”گستاخیاں“ میں کام کرنے سے انکارکرنے پرمیڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ پرینکا اور بھنسالی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پرینکا نے فلم کرنے سے منع کیا تاہم اداکارہ کی والدہ نے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے ان کی بیٹی نے فلم میں کام کرنے سے منع کیا۔