Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن ردالفساد،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  پشاور...خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے اپردیر اور مہمند ایجنسی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم، راکٹ لانچر اور مشین گنیں برآمد کرلیں ۔ایف سی بلوچستان نے کوہلومیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔مارٹر گولے ،راکٹ سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناد یا۔

 

شیئر: