Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز الرٹ

ڈھاکا .... بنگلہ دیش کی سیکیورٹی فورسز کو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشددکو استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف الرٹ کردیا گیا۔ یہ تنظیمیں اس واقعہ پر مزید نئے جنگجو بھرتی کرسکتی ہیں۔ بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا پر روہنگیا کے خلاف ظلم و ستم کی خبریں بدستور دی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں میں ہمدردی کی لہر بڑھ گئی ہے کیونکہ روہنگیا سے ان لوگوں کے تاریخی تعلقات ہیں۔ متعدد مسلمان لیڈروں نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کو اسلحہ سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اراکان کو آزاد کراسکیں۔ بنگلہ دیشی حکومت انتہا پسندی کے خلاف سخت کارروائی کرتی ہے اور اب ڈھاکا پولیس کے انسداد دہشتگرد ی یونٹ کو الرٹ کیا گیا ہے۔
 

شیئر: