Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے بھیڑ بھاڑ کی ذمہ داری سے ہاتھ جھاڑ لئے

    جدہ- - - - - -  جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ حکام نے واضح کیا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کی ذمہ دار فضائی کمپنیاں ہیں،وہ نہیں۔ کئی فضائی کمپنیوں خصوصاً السعودیہ کی پروازوں میں 3دن سے تاخیر کے باعث ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان کے انبار لگ گئے ہیں۔ مسافر بھی کثیر تعداد میں جمع ہیں۔ 3پروازیں یکے بعد دیگرے لیٹ ہوجانے کے باعث جنوبی ٹرمینل کو بند کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ٹرمینل پر بھیڑ بھاڑ میں تخفیف کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ معلمین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ حجاج کی قافلہ بندی کے اوقات کی پابندی کریں۔ بعض معلمین حجاج کو پرواز سے 12گھنٹے پہلے ہی ائیرپورٹ بھیج دیتے ہیں۔ دوسری جانب تکنیکی خرابی کے باعث السعودیہ کی بہت ساری پروازیں وقت پر روانہ نہیں ہو سکیں۔ سامان منتقل کرنے والی بیلٹ پر دباؤ بڑھ جانے کے باعث کئی بار معطل ہو چکی ہے۔ علاوہ ازیں زمینی خدمات پیش کرنے والی کمپنی کے بعض ملازم سامان کے حجم اور وزن کی پابندی نہیں کرتے اس سے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

شیئر: