کریبیئن لیگ: ٹرنباگو نائٹ رائڈر نے میدان مار لیا
ٹرینیڈاڈ :ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ 2017ءکا ٹائٹل جیت لیا۔ کیون کوپر نے شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کرس گیل کی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کو فائنل میں3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیڈ وک والٹن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کیون کوپر نے فائنل میں بولنگ کے شعبے میں دو وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ ناقابل شکست 29 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے لیگ کے فائنل میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناکر ٹرنباگو اینڈ نائٹ رائیڈرز کو میچ میں کامیابی کے لئے 136 رنز کا ہدف دیا۔ کرس گیل بدقسمتی سے محض ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے، براتھویٹ نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کیون کوپر اور سیرلس نے 2،2جبکہ بیٹن اور سنیل نارائن نے ایک،یک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ جواب میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کیریبین پریمیئر لیگ 2017ءکا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کیون کوپر نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے، منرو 29 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کی طرف سے محمد حفیظ نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کیون کوپر نے شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ چیڈ وک والٹن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔